مہاراشٹرا

ہندوستان نے اسرائیل اور حماس جیسی لڑائی کبھی نہیں دیکھی: بھاگوت

ہندوازم تمام طبقات کا احترام کرتا ہے اور ہندوستان نے ایسی لڑائی کبھی نہیں دیکھی جن مسائل پر حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ ہورہی ہے۔

ناگپور: ہندوازم تمام طبقات کا احترام کرتا ہے اور ہندوستان نے ایسی لڑائی کبھی نہیں دیکھی جن مسائل پر حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
سال 2022 میں 65 ہزار ہندوستانیوں کو امریکی شہریت
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا

راشٹریہ سوئم سیوک (آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت نے ہفتہ کو یہ بات کہی۔ وہ یہاں ایک اسکول میں منعقدہ پروگرام میں اظہار خیال کررہے تھے جو چھتراپتی شیواجی کی تاجپوشی کی 350 سالہ تقریب کے سلسلہ میں منعقد ہوئی تھی۔

اس ملک میں ہر طبقہ مذہب اور تہذیب کے عقائد کا احترام کیا جاتا ہے۔ ہندوازم ہندوؤں کا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم دیگر تمام مذاہب کو مسترد کرتے ہیں۔

جب آپ ہندو کہتے ہیں ایسے میں یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ مسلمانوں کا بھی تحفظ کیا جائے گا اور صرف ہندو ہی یہ کرسکتے ہیں جبکہ دیگر نے ایسا نہیں کیا‘ بھاگوت نے یہ بات کہی‘ جہاں کہیں لڑائیاں چل رہی ہیں آپ نے یوکرین جنگ‘ حماس۔

اسرائیل لڑائی کے بارے میں سنا ہوگا اور ہمارے ملک میں ایسے مسائل پر کبھی جنگیں نہیں ہوئیں۔ شیواجی مہاراج کے دور میں اس قسم کی لڑائی ہوتی تھی لیکن ہم نے کبھی بھی اس مسئلہ پر لڑائیاں نہیں کی اس لئے کہ ہم ہندو ہیں۔ انہوں نے یہ بات سامعین سے کہی۔

a3w
a3w