شمال مشرق

گورنر کیرالا عارف محمد خان کا ذہنی توازن بگڑگیا ہے: سی پی آئی ایم

سی پی آئی یم کے ریاستی سکریٹری نے کہا کہ واحد راستہ گورنر کے غیردستوری / غیرجمہوری طرزعمل کے خلاف عوام کو اکٹھا کرنا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ گورنر کا ذہنی توازن بگڑگیا ہے۔

ترواننت پورم: سی پی آئی ایم نے منگل کے دن گورنر کیرالا عارف محمد خان کے خلاف ورقیے تقسیم کئے اور ان کی ذہنی حالت پر سوال اٹھائے۔ پارٹی نے نشاندہی کی کہ گورنر کو پتہ ہی نہیں ہے کہ ان کے حقوق کیا ہیں‘ فرائض کیا ہیں اور ذمہ داریاں کیا ہیں۔ وہ صرف سنگھ پریوار کی طاقتوں کے ہاتھوں میں آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

 سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری نے توثیق کی کہ ان کی پارٹی نے گورنر کے خلاف کھل کر جنگ چھیڑدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واحد راستہ گورنر کے غیردستوری / غیرجمہوری طرزعمل کے خلاف عوام کو اکٹھا کرنا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ گورنر کا ذہنی توازن بگڑگیا ہے۔

 15 نومبر کو ہم ایسا احتجاج کریں گے جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔ راج بھون کے سامنے ایک لاکھ افراد احتجاج کریں گے۔ ریاست کے تمام اضلاع کے لوگ اس میں حصہ لیں گے۔