قومی

کیرالہ: وائناڈ المیہ، مہلوکین کی تعداد 123 تک پہنچ گئی

کیرالہ کے وایناڈ میں تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ میں مہلوکین کی تعداد 123 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہنوز 95 افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔

ترواننتا پورم: کیرالہ کے وایناڈ میں تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ میں مہلوکین کی تعداد 123 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہنوز 95 افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
وائیناڈ بحالی فنڈ: اقبالیہ اسکول حیدرآباد کا فراخدلانہ تعاون، مسلم لیگ اور کیرالہ مسلم کلچرل سنٹر کا اظہار تشکر

حکومت کیرالہ نے کثیر اموات کے پیش نظر دو روزہ ریاست گیر سوگ کا اعلان کیا ہے۔ منگل کی شام تک وایناڈ میں دو مقامات پر مٹی کے تودے گرنے سے مہلوکین کی تعداد 123 تک پہنچ گئی ہے۔

ایک تعزیتی پیغام میں چیف سکریٹری ڈاکٹر وینو وی نے کہا کہ ضلع وایناڈ کے چرملا میں قدرتی آفت کے پیش نظر ریاستی حکومت نے 30 اور 31 جولائی کو سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔

حکومت نے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اس ہولناک سانحے میں مہلوکین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

دو روزہ سوگ کے دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور حکومت کی طرف سے طے شدہ عوامی اجتماعات کو معطل کر دیا گیا ہے۔

a3w
a3w