دہلی

دہلی کی دیواروں پر خالصتان زندہ باد اور ریفرنڈم 2020 کے نعرے

دہلی پولیس کے پی آر او سے دریافت کرنے پر انہوں نے بتایا کہ بعض افراد نے دہلی میں بعض مقامات پر ملک دشمن اور خالصتان سے متعلق نعرے تحریر کردیئے تھے۔ یہ سیکوریٹی سے متعلق مسئلہ نہیں ہے۔ اس معاملہ میں کارروائی کی جائے گی۔

نئی دہلی: دہلی پولیس نے آج شہر کے پچھم وہار علاقہ میں ایک دیوار پر بنائے گئے ملک دشمن اور خالصتان سے متعلق خاکوں کو مٹادیا۔ دیوار پر خالصتان زندہ باد اور ریفرنڈم 2020 جیسے نعرے تحریر کئے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا موضوع ہندوستان خالصتان ہوگا: سنجے راؤت
نیوز کلک کیس، دہلی پولیس کی چارج شیٹ
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار
درگاہ نظام الدین کے قریب غیرمجاز تعمیرات روک دینے کی ہدایت

دہلی پولیس کے پی آر او سے دریافت کرنے پر انہوں نے بتایا کہ بعض افراد نے دہلی میں بعض مقامات پر ملک دشمن اور خالصتان سے متعلق نعرے تحریر کردیئے تھے۔ یہ سیکوریٹی سے متعلق مسئلہ نہیں ہے۔ اس معاملہ میں کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یوم ِ جمہوریہ سے پہلے دہلی پولیس اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ کوئی غلط سرگرمیاں نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہماری سیکوریٹی متاثر نہیں ہوتی۔ ایس ایف جے (سکھس فار جسٹس) ایک ممنوعہ تنظیم ہے اسی لئے وہ خود کو ظاہر کرنا چاہتی ہے اور خبروں میں رہنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے انسدادِ غیرقانونی سرگرمیاں ایکٹ 1967 کی دفعہ 3(1)  کے تحت سکھس فار جسٹس پر امتناع عائد کردیا تھا جسے امریکہ‘ برطانیہ اور کینیڈا کی شہریت رکھنے والے چند انتہاپسند سکھ چلاتے ہیں۔ یہ امتناع 2019 میں عائد کیا گیا تھا۔

a3w
a3w