سوشیل میڈیاکرناٹک

برقی تار سے پتنگ نکالنے کی کوشش ، 13 سالہ لڑکا جاں بحق

متوفی کی شناخت ابوبکر صدیقی خان (13) ساکن آر ٹی نگر ایچ ایم ٹی لے آؤٹ کی حیثیت سے کی گئی۔ وہ سرکاری اسکول میں ساتویں جماعت کا طالب علم تھا۔

بنگلورو: آر ٹی نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہائی ٹینشن تار میں پھنسی پتنگ نکالنے کی کوشش کے دوران ایک لڑکا برقی شاک لگنے سے فوت ہوگیا۔ پولیس نے بی بی ایم پی، بیسکام کے پی ٹی سی ایل عہدیداروں کے خلاف لاپرواہی کا کیس درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک

 متوفی کی شناخت ابوبکر صدیقی خان (13) ساکن آر ٹی نگر ایچ ایم ٹی لے آؤٹ کی حیثیت سے کی گئی۔ وہ سرکاری اسکول میں ساتویں جماعت کا طالب علم تھا۔ پولیس کی اطلاع کے مطابق خان اور اس کے دوست اپنے گھر کے قریب وشویشوریا پارک کھیلنے گئے تھے۔

 پارک سے متصل گھر کی چھت کے قریب انہوں نے ایک پتنگ ہائی ٹینشن تار میں پھنسی دیکھی۔ خان نے لکڑی کی مدد سے پتنگ نکالنے کی کوشش کی جبکہ دیگر لڑکے چھت پر گئے۔ تاہم برقی شاک لگنے سے خان گرپڑا۔

 وہ 80 فیصد جھلس گیا اور اسے وکٹوریا دواخانہ لے جایا گیا۔ خان اپنی ماں اور دو بھائیوں کے ساتھ مقیم تھا۔بیسکام کے عہدیدارو ں نے کہا کہ کے پی ٹی سی ایل نے 66کے وی ہائی ٹیشن لائن ڈالی اور بیسکام کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے۔چہارشنبہ کو رات 3:30 بجے لڑکے کی موت ہوگئی۔