دہلی
انسانیت کب جاگے گی؟ پرینکا گاندھی
غزہ میں اسرائیل۔ حماس جنگ میں لگ بھگ 7 ہزار افراد جاں بحق ہونے پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے جمعہ کے دن کہا کہ ایسا کوئی بین الاقوامی قانون بچا نہیں ہے جس کی خلاف ورزی نہ کی گئی ہو۔

نئی دہلی: غزہ میں اسرائیل۔ حماس جنگ میں لگ بھگ 7 ہزار افراد جاں بحق ہونے پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے جمعہ کے دن کہا کہ ایسا کوئی بین الاقوامی قانون بچا نہیں ہے جس کی خلاف ورزی نہ کی گئی ہو۔
انہوں نے سوال کیا کہ انسانیت کب جاگے گی؟۔
ایکس پر ہندی میں پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں 7 ہزار جانیں جانے کے باوجود خون خرابہ اور تشدد کا سلسلہ رکا نہیں ہے۔ ان 7ہزار افراد میں 3ہزار بے قصور بچے ہیں۔
پرینکا گاندھی وڈرا نے زور دے کر کہا کہ ایسا کوئی بین الاقوامی قانون بچا نہیں ہے جس کی خلاف ورزی نہ کی گئی ہو۔