شمالی بھارت

خالصتانی تنظیم ببر خالصہ کارکن پولیس فائرنگ میں زخمی

ممنوعہ خالصتانی تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل کا ایک مشتبہ رکن جالندھر میں پولیس کی تحویل سے بچ نکالنے کی کوشش میں پولیس فائرنگ میں زخمی ہوگیا۔

چندی گڑھ: ممنوعہ خالصتانی تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل کا ایک مشتبہ رکن جالندھر میں پولیس کی تحویل سے بچ نکالنے کی کوشش میں پولیس فائرنگ میں زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
کینڈا میں مقیم ببرخالصہ کارکن دہشت گرد قرار
لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا موضوع ہندوستان خالصتان ہوگا: سنجے راؤت
خالصتان کی تائید دہلی میں دو مشتبہ افراد تحویل میں

پنجاب پولیس کے ایک اعلی عہدیدار نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔ سمرنجیت سنگھ عرف ببلو سابق عسکریت پسند رتن دیب سنگھ کے قتل کا ملزم ہے۔

یہ قتل 3اپریل کو ایس بی ایس نگر میں ہوا تھا۔ ببلو کو اتوار کے دن دیرگئے جالندھر کی دیول نگر کالونی سے خصوصی چکنگ کے دوران گرفتار کیاگیاتھا۔

گرفتاری کے چند گھنٹے بعد پولیس ٹیم اسے وڈالہ کے قریب ایک جگہ لے گئی تھی جہاں ببلو نے رتن دیب سنگھ کے قتل میں استعمال ہونے والا پستول چھپانے کا دعوی کیاتھا۔

وہاں پہنچنے کے بعد ملزم نے پولیس عہدیدار کو ڈھکیل کر بھاگنے کی کوشش کی۔ پولیس ٹیم کو فائرنگ کرنے پر مجبور ہوناپڑا۔ ببلوکے دونوں پیروں میں گولیاں لگیں۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے دو عصری ہتھیار معہ میگزین اور 19 کارآمد کارتوس برآمد کئے۔

a3w
a3w