شمالی بھارت

عبداللہ اعظم خان کا نام فہرست رائے دہندگان سے کاٹ دیا گیا

اترپردیش اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار پانے کے چند دن بعد سماج وادی پارٹی قائد عبداللہ اعظم خان کا نام حلقہ اسمبلی رام پور کی فہرست ِ رائے دہندگان سے کاٹ دیا گیا ہے۔

لکھنو: اترپردیش اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار پانے کے چند دن بعد سماج وادی پارٹی قائد عبداللہ اعظم خان کا نام حلقہ اسمبلی رام پور کی فہرست ِ رائے دہندگان سے کاٹ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اعظم خان کے لڑکے کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج
شیوسینا میں پھوٹ‘ اسپیکر کا 10 جنوری کو فیصلہ
ایس پی قائد اعظم خان اور ان کے فرزند اقدام قتل کیس میں بری
بیاٹ پر فلسطینی پرچم لگانے پر اعظم خان کو جرمانہ
سپریم کورٹ کاحکم التواء، گدوال کے ایم ایل اے کو راحت

عبداللہ اعظم خان کو 15 سال پرانے کیس میں 2 سال جیل کی سزا ہونے پر چہارشنبہ کے دن اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قراردیا گیا تھا۔

رام پور کے بی جے پی رکن اسمبلی آکاش سکسینہ نے الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر (ای آر او) حلقہ اسمبلی رام پور سے مطالبہ کیا تھا کہ عبداللہ اعظم خان کا نام کاٹ دیا جائے۔

سکسینہ نے کہا تھا کہ عوامی نمائندگی قانون کی رو سے عبداللہ اعظم کی اسمبلی رکنیت ختم ہوچکی ہے لہٰذا فہرست ِ رائے دہندگان سے نام کاٹ دیا جانا چاہئے۔

سینئر سماج وادی پارٹی قائد محمد اعظم خان کا بیٹا عبداللہ اعظم خان یوپی اسمبلی میں ضلع رام پور کے حلقہ سوار کی نمائندگی کرتا تھا۔