دہلی

کھڑگے نے پارٹی کی مہاراشٹر یونٹ کے ساتھ میٹنگ کی

راہول گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھاکہ "آج کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے جی کی قیادت میں مہاراشٹر کانگریس کے رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے منگل کو یہاں مہاراشٹر ریاستی یونٹ کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ پارٹی ہیڈکوارٹر میں ہوئی میٹنگ میں کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)

ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران کھڑگے نے مہاراشٹر میں پارٹی کو مضبوط بنانے اور ریاست میں حالیہ سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہاکہ ‘بی جے پی نے اپنی ‘واشنگ مشین’ کا استعمال کرکے مہاراشٹر کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچانے کا کام کیا ہے۔ کانگریس اس سیاسی دھوکہ دہی کا منہ توڑ جواب دے گی۔ ہم مہاراشٹر اور کانگریس کے شاندار رشتے کو مزید مضبوط کریں گے۔

دریں اثنا، گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھاکہ "آج کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے جی کی قیادت میں مہاراشٹر کانگریس کے رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔ مہاراشٹر کانگریس کا گڑھ ہے اور ہماری توجہ عوام کی آواز کے ساتھ پارٹی کو مضبوط کرنے پر مرکوز ہے۔

a3w
a3w