کھڑگے نے امبیڈکر کو یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
مسٹر کھڑگے نے کہا ’’بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر نے ہمیں انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کی جمہوری اقدار پر مبنی ہندوستان کا آئین دیا، جو سماجی انصاف اور شمولیاتی ترقی کے لیے سب سے طاقتور اوزارہے۔

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج آئین کے معمار بابا صاحب امبیڈکر کو ان کے 135 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر کھڑگے نے کہا ’’بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر نے ہمیں انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کی جمہوری اقدار پر مبنی ہندوستان کا آئین دیا، جو سماجی انصاف اور شمولیاتی ترقی کے لیے سب سے طاقتور اوزارہے۔
انہوں نے ملک کی ترقی اور اتحاد کے لیے شمولیت کو اپنا پہلا فرض قرار دیا اور سب کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔‘‘
انہوں نے کہا ’’بابا صاحب کے 135 ویں یوم پیدائش پر، ہم سماجی تبدیلی اور سماجی انصاف کے ان کے نظریات کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔ کانگریس پارٹی یہ حلف لیتی ہے کہ ہم آئینی اقدار کے تحفظ اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پرعزم رہیں گے۔‘‘
محترمہ گاندھی کہا ’’آئین کے معمار، ملک کے پہلے وزیر قانون ’بھارت رتن‘ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جی کو ان کی یوم پیدائش پر احترام کے ساتھ میرا خراج عقیدت۔
باباصاحب کی انتھک کوششوں سے ہمیں آئین ملا جو ہر ہندوستانی کو سماجی انصاف، مساوات، بھائی چارے اور انسانی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ ہمارا آئین ہر ہندوستانی کی حفاظتی ڈھال ہے اور آج اس حفاظتی ڈھال کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ طاقت کے استعمال سے آئین کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ آئیے عہد کریں کہ ہم بابا صاحب کے آئین اور اس کی اقدار کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے۔‘‘