بھارت

کھڑگے -راہل نے ڈونالڈ ٹرمپ پر حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا

کانگریس کے رہنماؤں نے مسٹر ٹرمپ کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہوئے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے ایک انتخابی ریلی کے دوران سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر جان لیوا حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جمہوری اور عملی معاشرے میں اس طرح کے واقعات کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

کانگریس کے رہنماؤں نے مسٹر ٹرمپ کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہوئے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسے ایک گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مسٹر کھڑگے نے کہا، "مجھے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر حملے سے بہت دکھ ہوا ہے۔ میں اس گھناؤنے فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ کسی بھی جمہوریت اور مہذب معاشرے میں اس طرح کے تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔”

انہوں نے کہا کہ "ہندوستان امریکہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے، ہم مرنے والوں کے اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔”

مسٹر گاندھی نے کہا، "مجھے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قتل کی کوشش پر گہری تشویش ہے۔ اس طرح کی کارروائیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔ میں ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔”