کھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
انہوں نے کانگریس لیڈر محترمہ سونیا گاندھی، لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی، کانگریس ممبرانِ پارلیمنٹ، پارٹی قیادت، کارکنوں اور حامیوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اٹوٹ یقین اور حوصلہ افزائی نے عوامی زندگی اور پارلیمانی سفر میں ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے۔
نئی دہلی: نگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک سے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں راجیہ سبھا رکن کے طور پر حلف لیا راجیہ سبھا کے چیئرمین اور نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا حلف برداری کے بعد مسٹر کھرگے نے کہا کہ راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر دوبارہ حلف لینا ان کے لیے فخر اور بڑی ذمہ داری کا موضوع ہے
انہوں نے کہا کہ قائدِ حزبِ اختلاف کے طور پر اس باوقار ایوان کی خدمت جاری رکھنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ مسٹر کھرگے نے راجیہ سبھا کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین ہری ونش کے تعاون اور حمایت کے لیے تشکر کا اظہار کیا۔
انہوں نے کانگریس لیڈر محترمہ سونیا گاندھی، لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی، کانگریس ممبرانِ پارلیمنٹ، پارٹی قیادت، کارکنوں اور حامیوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اٹوٹ یقین اور حوصلہ افزائی نے عوامی زندگی اور پارلیمانی سفر میں ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے۔
مسٹر کھرگے نے تمام سیاسی جماعتوں کے ایوان کے رہنماؤں، خاص طور پر انڈیا اتحاد اور اپوزیشن کے بھرپور تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے مانسون سیشن میں اپوزیشن پہلے سے زیادہ تال میل کے ساتھ حکومت کو جوابدہ بنانے کا کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس اور اپوزیشن عوام کے سلگتے ہوئے مسائل، خواہشات اور آواز کو پوری ایمانداری، مضبوطی اور عزم کے ساتھ پارلیمنٹ میں اٹھاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا، "عوام کی آواز کو بلند کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اور میں اسے پوری وفاداری کے ساتھ نبھاتا رہوں گا۔”