کھرگے انڈیا بلاک قائدین کو ڈنر دیں گے
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے پیر کے دن انڈیا بلاک ارکان پارلیمنٹ کو ڈنر دیں گے۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔بہار میں الیکشن کمیشن کی خصوصی مہم اور مبینہ پول رگنگ کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی مرکوز کوشش ہورہی ہے۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے پیر کے دن انڈیا بلاک ارکان پارلیمنٹ کو ڈنر دیں گے۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔بہار میں الیکشن کمیشن کی خصوصی مہم اور مبینہ پول رگنگ کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی مرکوز کوشش ہورہی ہے۔
اپوزیشن قائدین اور ارکانِ پارلیمنٹ ”پول فراڈ“ مسئلہ پر پیر کے دن پارلیمنٹ کا الیکشن کمیشن احتجاجی مارچ بھی نکالیں گے۔ قائد اپوزیشن راجیہ سبھا ملکارجن کھرگے پیر کے دن چانکیہ پوری کی ہوٹل تاج پیالس میں انڈیا بلاک ارکان پارلیمنٹ کو ڈنر دیں گے۔
جمعرات کے دن کانگریس قائد راہول گاندھی کے بنگلہ پر انڈیا بلاک قائدین کی ڈنر میٹنگ ہوئی تھی جس میں عہد کیا گیا تھا کہ بہار میں فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی اور بی جے پی۔الیکشن کمیشن کے ووٹ چوری ماڈل کے خلاف لڑائی لڑی جائے گی۔
لوک سبھا الیکشن کے فوری بعد جون 2024ء میں ملکارجن کھرگے کے بنگلہ میں اپوزیشن بلاک کے اعلیٰ رہنماؤں کی میٹنگ کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی۔ میٹنگ میں 25جماعتوں کے کئی قائدین موجود تھے۔ راہول گاندھی نے اِس میٹنگ میں ووٹ چوری ماڈل پر پریزنٹیشن دیا تھا۔
انہوں نے سارا کھیل بتایا تھا کہ بی جے پی اور الیکشن کمیشن کیسے رگنگ کررہے ہیں۔ اِس سے قبل راہول گاندھی پریس کانفرنس میں پریزنٹیشن دیا تھا۔