سوشیل میڈیا

ویڈیو: ڈیوٹی پر ہوتے ہوئے مادھوی لتا کو گلے لگانے پر خاتون پولیس سب انسپکٹر معطل

خاتون پولیس عہدیدار وردی میں ملبوس ڈیوٹی پر تھیں اور انتخابی مہم کے دوران مادھوی لتا سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں گلے لگانے پر الیکشن کمیشن نے انہیں معطل کردیا ہے۔

حیدرآباد: حلقہ لوک سبھا حیدرآباد کی بی جے پی امیدوارہ مادھوی لتا کو گلے لگانے والی خاتون پولیس عہدیدار کو معطل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
17 سالہ لڑکے کو بے رحمانہ زدوکوب، 2 افراد گرفتار
مادھوی لتا کو شیوسینا شنڈے گروپ کی تائید
سٹی پولیس کے رویہ پر مادھوی لتا کی ناراضگی
مادھوی لتا کو وائی پلس زمرہ کی سیکوریٹی، بی جے پی میں ایک گرما گرم موضوع بحث
بی جے پی کا اردو زبان میں پوسٹر کی اجرائی

خاتون پولیس عہدیدار وردی میں ملبوس ڈیوٹی پر تھیں اور انتخابی مہم کے دوران مادھوی لتا سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں گلے لگانے پر الیکشن کمیشن نے انہیں معطل کردیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی (ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (MCC)) کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں معطل کیا گیا ہے۔

خاتون پولیس سب انسپکٹر کا نام اوما دیوی بتایا جاتا ہے جو شہر کے سعید آباد پولیس اسٹیشن سے وابستہ تھں۔ وہ بی جے پی امیدوارہ مادھوی لتا کی پد یاترا کے دوران سعیدآباد میں ڈیوٹی پر تھیں۔

ایک ویڈیو میں خاتون پولیس افسر اوما دیوی، مادھوی لتھا کے پاس جاتے ہوئے اور اس کے کان میں کچھ سرگوشی کرنے سے پہلے انہیں گلے لگاتے ہوئے صاف نظر آرہی ہے۔ وہ مادھوی لتا کے ساتھ کافی گرمجوشی سے ملیں اور ان کی حرکات و سکنات سے واضح ہورہا تھا کہ پولیس ڈیوٹی پر رہتے ہوئے وہ مادھوی لتا کا حوصلہ بڑھا رہی ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ الیکشن کمیشن فوری تفتیش کرتے ہوئے خاتون پولیس سب انسپکٹر اوما دیوی کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔