فلم ‘کھوسلہ کا گھوسلہ 2’ دلچسپ ہوگا: انوپم کھیر
انوپم کھیر نے اپنے پوسٹ میں لکھا:میں نے 'کھوسلہ کا گھوسلہ 2' کا 90 فیصد حصہ مکمل کر لیا ہے۔ میرا دل شکرگزار ہے۔ یہ تھکا دینے والا لیکن دلچسپ تجربہ رہا۔
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر کا کہنا ہے کہ ان کی سپر ہٹ فلم ‘کھوسلہ کا گھوسلہ’ کا سیکوئل شاندار ہوگا۔ انوپم کھیر اپنی آنے والی فلم ‘کھوسلہ کا گھوسلہ 2’ کو لے کر خبروں میں ہیں۔ یہ فلم 2006 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ‘کھوسلا کا گھوسلہ’ کا سیکوئل ہے۔ انوپم کھیر نے فلم کے بارے میں تازہ اپڈیٹ دی اور فلم کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
انوپم کھیر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں فلم ‘کھوسلہ کا گھوسلہ 2’ کے سیٹ کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔ ویڈیو میں وہ اپنے پسندیدہ کردار ‘کھوسلا’ کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ ان کے ساتھ رنویر شوری، کرن جونيجا اور پروین دباس بھی موجود ہیں۔ ایک کلپ میں انوپم کھیر اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے بھی دکھائی دیئے۔
انوپم کھیر نے اپنے پوسٹ میں لکھا:میں نے ‘کھوسلہ کا گھوسلہ 2’ کا 90 فیصد حصہ مکمل کر لیا ہے۔ میرا دل شکرگزار ہے۔ یہ تھکا دینے والا لیکن دلچسپ تجربہ رہا۔ فلم کا سیکوئل شاندار ہوگا۔ تمام اداکاروں، تمام تکنیکی عملہ، مصنف، ہدایت کار، پروڈیوسر اور یونٹ کے ارکان کا شکریہ۔ آپ سب سے دوبارہ ملنے کا انتظار رہے گا۔ باقی شوٹنگ کے لیے نیک تمنائیں۔