انٹرٹینمنٹ

کنگ چارلس کی چیریٹی نے راحت فتح علی خان سے تعلقات ختم کردیئے

ٹرسٹ نے بیان میں کہا کہ’ ہم بدسلوکی کے تمام الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، ہم فوری طور پر اس کا جائزہ لیں گے اور کارروائی کریں گے۔‘ پاکستانی گلوگار راحت فتح علی خان ایشین ٹرسٹ کے ایمبیسڈر کے طور پر کا م رہے تھے۔

لندن: برٹش ایشین ٹرسٹ جو گھریلو تشدد سے نمٹنے کےلیے کام کرنے والا ایک چیرٹی ادارہ ہے کہا ہے کہ’ وہ اپنے سفیر گلوکار راحت فتح علی خان کی اس وڈیو کے بارے میں انکوائری کرے گا جس میں انہیں اپنے شاگرد کو تھپڑ مارتے اور حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔‘

متعلقہ خبریں
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
طالب علم کو زدوکوب کا واقعہ، ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج
اسکول کا چپراسی 4 سالہ طالبہ سے چھیڑچھاڑ پر گرفتار

 ٹرسٹ نے بیان میں کہا کہ’ ہم بدسلوکی کے تمام الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، ہم فوری طور پر اس کا جائزہ لیں گے اور کارروائی کریں گے۔‘ پاکستانی گلوگار راحت فتح علی خان ایشین ٹرسٹ کے ایمبیسڈر کے طور پر کا م رہے تھے۔

واضح رہے کہ برٹش ایشین ٹرسٹ کی بنیاد کنگ چارلس سوم نے رکھی تھی۔ نجی ٹی وی چینل نے ٹرسٹ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ’انہوں نے وڈیو کا جائزہ لینے کے بعد راحت فتح علی سے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

ٹرسٹ کے ترجمان کے مطابق’ برٹش ایشین ٹرسٹ بدسلوکی کے خلاف پالیسی ہے اور اس نے راحت کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق ختم کردیا ہے ہم کسی بھی قسم کے تشدد کی سختی سے مذمت کرتے ہیں چاہے حالات کچھ بھی ہوں۔‘

واضح رہے کہ اپنے ملازم پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے معاملے کی وضاحت پیش کی تھی۔

 فیس بک پر پیغام میں راحت فتح علی خان نے کہا تھا کہ ’یہ استاد اور شاگرد کے آپس کا معاملہ ہے، استاد اچھے کام پر پیار بھی دیتے ہیں اور غلطی پر سزا بھی۔‘ راحت فتح علی خان کے ملازم نوید حسنین کا ویڈیو کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’جس بوتل کی بات ہو رہی ہے وہ پیر صاحب کا دم کیا ہوا پانی تھا اور وہ میں کہیں رکھ کر بھول گیا تھا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ ہمارے استاد ہمارے باپ ہیں اور ہم سے پیار بھی اتنا کرتے ہیں کہ خدا جانتا ہے۔‘ ’تشدد کی ویڈیو جس نے بھی وائرل کی ہے یہ بلیک میلنگ ہے ور میرے استاد کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔‘

گلوکار راحت فتح علی خان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ’کہا جاتا ہے کہ میں اپنے ملازموں پر تشدد کرتا ہوں۔‘ وہ ویڈیو میں موجود اپنے ڈرائیور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہتے ہیں کہ ’سلیم 40 سال سے میرا ڈرائیور ہے آپ ان سے پوچھیں میں نے کبھی انہیں ڈانٹا ہو یا مارا ہو؟‘۔