جرائم و حادثاتحیدرآباد

طالب علم کو زدوکوب کا واقعہ، ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج

ذرائع کے بموجب پانچویں جماعت میں زیر تعلیم 13 سالہ سید عبدالہادی کو آج اسکول میں زدوکوب کیا گیا۔ جس کے نتیجہ میں طالب علم کے سیدھے پیر پر گہرا زخم آیا۔

حیدرآباد: نواب صاحب کنٹہ کے بوائز ٹاؤن اسکول میں ایک طالب علم کو ٹیچر نے زدوکوب کرکے شدید زخمی کردیا۔

متعلقہ خبریں
گانجہ کی فروخت میں ملوث ایک شخص گرفتار
اسکول کا چپراسی 4 سالہ طالبہ سے چھیڑچھاڑ پر گرفتار

ذرائع کے بموجب پانچویں جماعت میں زیر تعلیم 13 سالہ سید عبدالہادی کو آج اسکول میں زدوکوب کیا گیا۔ جس کے نتیجہ میں طالب علم کے سیدھے پیر پر گہرا زخم آیا۔

زخمی کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل ہی بوائز ٹاؤن اسکول کا نام سرخیوں میں رہے چکا ہے۔ اس کے بعد پھر سے بوائز ٹاؤن اسکول کے ٹیچر کی جانب سے زدوکوب کا واقعہ پیش آیا۔

بتایا جاتا ہے کہ دوپہر میں کھانے کے وقفہ کے بعد کلاس میں تاخیر سے واپس آنے پر انگریزی کے ٹیچر ونئے ریڈی نے سید عبدالہادی کو بے رحمی سے زدوکوب کیا۔

اس واقع کی شکایت کالا پتھر پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی۔ پولیس نے ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور سی سی ٹی وی کیمروں سے جانچ کی جارہی ہے۔

a3w
a3w