بھارت

کرن رجیجو وزیراعظم مودی کی جانب سے چادر لے کر جے پور پہنچے

مسٹررجیجو اجمیر درگاہ میں خواجہ صاحب کے 813 ویں عرس کے موقع پر صبح 11 بجے خواجہ صاحب کی مقدس درگاہ پر یہ چادر چڑھائیں گے۔

جے پور: مرکزی وزیر کرن رجیجو آج صبح وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ پر چادر چڑھانے کے لیے جے پور پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
مودی، ذات پات پر مبنی مردم شماری زبان پر لانے سے تک ڈرتے ہیں : راہول گاندھی
انتخابی مہم میں وزیراعظم مودی کا ”مذہبی“ نعرے لگانا حیران کن: شرد پوار

مسٹررجیجو اجمیر درگاہ میں خواجہ صاحب کے 813 ویں عرس کے موقع پر صبح 11 بجے خواجہ صاحب کی مقدس درگاہ پر یہ چادر چڑھائیں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹررجیجو نے کہا کہ وہ ملک میں بھائی چارے اور امن کے وزیر اعظم کے پیغام کے ساتھ اجمیر شریف جا رہے ہیں اور وہاں وہ مسٹرمودی کی طرف سے چادر چڑھائیں گے اور ان کا پیغام پڑھ کر سنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اجمیر درگاہ پر تمام مذاہب اور طبقات کے لوگ آتے ہیں اور آج وہ ملک کے وزیر اعظم مودی کی طرف سے چادر لے کر آئے ہیں اور اس بار انہیں یہ موقع ملا ہے۔

اس کے بعد وہ اجمیر چلے گئے۔ ان کے ساتھ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی بھی موجود تھے۔