کھیل

کسالے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن کے فائنل میں

ہندوستانی نشانے باز سوپنل کسالے چهارشنبه کو پیرس اولمپک 2024 میں مردوں کے 50 تھری پوزیشنز ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

پیرس: ہندوستانی نشانے باز سوپنل کسالے چهارشنبه کو پیرس اولمپک 2024 میں مردوں کے 50 تھری پوزیشنز ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

متعلقہ خبریں
ارشد ندیم کو سخت محنت کا پھل ملا: نیرج چوپڑا
کورونا نے پیرس اولمپکس میں بھی دہشت پھیلادی، 40 سے زیادہ اتھلیٹس متاثر
پیرس اولمپکس، مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم
منوبھاکر، اولمپکس کی اختتامی تقریب میں ہندوستان کی پرچم بردار ہوں گی
برتھ ڈے گرل شریجا اکولا، پری کوارٹر فائنل میں پہنچ کر خوش

خواتین نشانے باز راجیشوری کماری اور شریاسی سنگھ کی جوڑی ٹریپ شوٹنگ ایونٹ کے فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی۔آج ہونے والے مردوں کے 50 میٹر 3 پوزیشنز کوالیفکیشن راؤنڈ میں کسالے نے اپنے اولمپک ڈیبیو میں 590-38xکے اسکور کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہ کر فائنل میں داخلہ لیا۔

دوسری طرف، تومر 589-33xکے ساتھ 11 ویں نمبر پر رہے۔ کوالیفکیشن راؤنڈ ایونٹ کے ٹاپ آٹھ شوٹرز ہی فائنل میں جگہ بنائی۔

یہ شوٹرز جمعرات کو دوپہر ایک بجے فائنل راؤنڈ میں مدمقابل ہوں گے۔ایونٹ میں ہندوستان کے سوپنل کسالے اور ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر نے شرکت کی تھی۔اس دوران چین کے لیو یوکون نے 594-38x کے اسکور کے ساتھ کوالیفکیشن اولمپک ریکارڈ درج کیا۔

خواتین کے ٹریپ کوالیفکیشن راؤنڈ میں، راجیشوری اور شریاسی دونوں پانچ راؤنڈ کے بعد کل 113/125 کے اسکور کے ساتھ بالترتیب 22 ویں اور 23 ویں نمبر پر رہیں۔

دریں اثنا تیسرے راؤنڈ میں، راجیشوری کا 25/25 واحد موقع تھا۔ جب کسی ہندوستانی شوٹر نے پیرس 2024 میں خواتین کے ٹریپ کوالیفکیشن ایونٹ میں درست اسکوردرج کیاتھا۔