کشن ریڈی نے کانگریس پر جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا
مرکزی وزیر وتلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے اس سال کے یوم جمہوریہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے قوم کے لیے خاص قرار دیا۔
حیدرآباد: مرکزی وزیر وتلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے اس سال کے یوم جمہوریہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے قوم کے لیے خاص قرار دیا۔
شہرحیدرآباد کے نامپلی میں بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں قومی پرچم لہرانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ریڈی نے شہریوں سے خواہش کی کہ وہ ہندوستانی آئین کے معمار ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی وراثت کا احترام کریں۔ریڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمرانی پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کانگریس کے رہنما رہل گاندھی پر تنقید کی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی کی نہرو کے دور سے آئینی اصولوں اور شہری حقوق کو پامال کرنے کی تاریخ رہی ہے۔الہ آباد ہائی کورٹ کی طرف سے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کے بعد اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرف سے نافذ ایمرجنسی کو یاد کرتے ہوئے ریڈی نے کانگریس پر جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔
انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کے دوران شہری حقوق کو سلب کیا گیا، آزادی صحافت کو دبایا گیا، اور سیاسی لیڈران جیسے اٹل بہاری وجپئی،ایل کے اڈوانی، اور دیگر کو میسا ایکٹ کے تحت قید کیا گیا۔بی جے پی لیڈر نے ”سمودھن گورو ابھیان” کی طرف بھی اشارہ کیا، جو آئین کے احترام اور بیداری کو فروغ دینے کے لیے ایک پہل ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1977 میں عوامی خط اعتماد جس کی وجہ سے کانگریس پارٹی کی شکست ہوئی، نے جمہوریت کے تئیں ملک کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے آئینی اقدار کو برقرار رکھنے کے لئے مودی حکومت کی کوششوں کو اجاگرکیا۔