جرائم و حادثات

آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں سڑک حادثہ۔تین نوجوان ہلاک

آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے بستواراواپیٹ کے حدود میں اُس وقت پیش آیا جب بائیک اور بولیروگاڑی کا تصادم ہوگیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے بستواراواپیٹ کے حدود میں اُس وقت پیش آیا جب بائیک اور بولیروگاڑی کا تصادم ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج
اے پی میں ذات پرمبنی جامع مردم شماری کا آغاز
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح

پولیس نے بتایا کہ بستواراواپیٹ پنچایت کی پاپائی پلی کے رہنے والے 20سالہ پون 21سالہ سرینواس اور21سالہ راہل چائے پینے کیلئے جارہے تھے کہ بولیروگاڑی کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااور یہ گاڑی ان کی بائیک سے ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھاکہ تین نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔