حیدرآباد
کشن ریڈی، گجراتی آقاؤں کے غلام:ریونت ریڈی
چیف منسٹر نے کہا کہ گنگا اور سابرمتی ندیوں کی صفائی کشن ریڈی کے لئے ایک بڑی کامیابی تھی اور اعلان کیا کہ بی جے پی کے قائدین چاہے کچھ بھی کریں حکومت موسیٰ ندی کو صاف اور ترقی دے کر رہے گی۔
حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ جی کشن ریڈی نے گجرات کے سابرمتی ریور فرنٹ پروجیکٹ کی ستائش کی تھی جس کے لیے 50ہزار لوگوں کو بے دخل کیا گیا تھا، لیکن وہ تلنگانہ میں موسیٰ ریور فرنٹ پروجیکٹ کی مخالفت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشن ریڈی اپنے گجرات کے آقاؤں کے غلام اور تلنگانہ کے دشمن بن گئے ہیں جس طرح ایکناتھ شنڈے اور اجیت پوار مہاراشٹرا کے دشمن بن چکے ہیں۔
چیف منسٹر نے کہا کہ گنگا اور سابرمتی ندیوں کی صفائی کشن ریڈی کے لئے ایک بڑی کامیابی تھی اور اعلان کیا کہ بی جے پی کے قائدین چاہے کچھ بھی کریں حکومت موسیٰ ندی کو صاف اور ترقی دے کر رہے گی۔چیف منسٹر نے کہا کہ اگر ملک کے عوام کو کانگریس ماڈل کا پتہ چل جائے گا تو گجرات ماڈل ناکام ہو جائیگا۔