حیدرآباد

کائیٹ اینڈ سوئٹ فیسٹیول، مختلف ریاستوں کی مٹھائیاں رکھی گئیں

تلنگانہ کے سکندرآباد کے پریڈ گراونڈس پر جاری کائیٹ اینڈ سوئیٹ فیسٹیول کے آخری دن دوران عوام کا ہجوم دیکھا گیا۔ منفرد سوئیٹ فیسٹیول میں تقریبا ایک ہزا ر اقسا م کی مٹھائیاں رکھی گئی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سکندرآباد کے پریڈ گراونڈس پر جاری کائیٹ اینڈ سوئیٹ فیسٹیول کے آخری دن دوران عوام کا ہجوم دیکھا گیا۔ منفرد سوئیٹ فیسٹیول میں تقریبا ایک ہزا ر اقسا م کی مٹھائیاں رکھی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
درود و سلام سے نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوگا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا خطاب

فیسٹیول کے دوران پایاسم، قلاقند، کھیر، حلوہ، لڈو کے ساتھ ساتھ دیگر اقسام کی مٹھائیوں کی فروخت کی جارہی ہے۔

مختلف ریاستوں کی 40سے زائد ایسوسی ایشنس کی جانب سے اسٹالس لگائے گئے ہیں جن کی مٹھائیاں شہریوں کو راغب کر رہی ہیں۔ ریاستی حکومت کا مقصد اس فیسٹیول کے ذریعہ عوام کو قریب تر کرنا ہے۔

حیدرآباد میں دیگر ریاستوں کے ہزاروں افراد رہتے ہیں، ان کو ان کے گھر کا احساس دلانے کے لئے یہ سوئٹ فیسٹول منعقد کیا گیا ہے۔اس فیسٹیول میں شہر حیدرآباد میں مقیم بیرونی ریاستوں اور شہروں کے افراد نے اس فیسٹیول میں شرکت کی۔ فوڈ کورٹس کے اسٹالس بھی لگائے گئے ہیں۔