تلنگانہآندھراپردیش

تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں پتنگ بازی کا جوش و خروش عروج پر

تہوار کی اس رونق میں چار چاند لگانے کے لئے بازاروں میں ایل ای ڈی والی پتنگیں اور کارٹون کرداروں والی پتنگیں بچوں کی خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ رات کے وقت بھی کئی علاقوں میں روشن پتنگیں اڑا کر جشن منایا جا رہا ہے۔

حیدرآباد: سنکرانتی کے تہوار کے پیش نظردونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں پتنگ بازی کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔ حیدرآباد سمیت دونوں ریاستوں کے چھوٹے بڑے شہروں میں آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھر گیا ہے خوبصورت ڈیزائن کی پتنگیں اڑا کر لوگوں کو مسحور کیاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
پتنگیں اُڑانے سے مربوط علحدہ واقعات، 5 افراد ہلاک
آندھرائی افراد کی حیدرآباد واپسی، ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک جام کی صورتحال
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،


تہوار کی اس رونق میں چار چاند لگانے کے لئے بازاروں میں ایل ای ڈی والی پتنگیں اور کارٹون کرداروں والی پتنگیں بچوں کی خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ رات کے وقت بھی کئی علاقوں میں روشن پتنگیں اڑا کر جشن منایا جا رہا ہے۔

اس بار پتنگوں کے ساتھ ساتھ روایتی مٹھائیوں اور پکوانوں کی خوشبو سے گلیاں مہک رہی ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں رنگولی کے مقابلوں نے سماں باندھ دیا ہے۔

نوجوانوں کی ٹولیاں موسیقی کی دھنوں پر رقص کرتے ہوئے اس ثقافتی ورثہ کو جوش کے ساتھ منا رہی ہیں جس سے ایک خوشگوار اور رنگین ماحول پیدا ہو گیا ہے۔