سوشیل میڈیاشمالی بھارت

پولیس نے ملزمین کو کھمبوں سے باندھ کر پٹائی کی

احمدآباد: گجرات کے ضلع کھیڑا میں نوراتری گرباتقریب پر پتھراؤکرنے کے الزام میں گرفتار کئے گئے چند مسلمانوں کوپولیس نے کھمبوں سے باندھ کر لاٹھیوں سے ان کی پٹائی کی۔

احمدآباد: گجرات کے ضلع کھیڑا میں نوراتری گرباتقریب پر پتھراؤکرنے کے الزام میں گرفتار کئے گئے چند مسلمانوں کوپولیس نے کھمبوں سے باندھ کر لاٹھیوں سے ان کی پٹائی کی۔

آج ٹوئٹرپر وائرل ویڈیوزمیں دیکھاگیاکہ سادہ لباس پولیس ملازمین ان افراد کومارپیٹ کررہے ہیں اورہجوم خوش ہورہاہے۔

https://twitter.com/VtvGujarati/status/1577236311345287168?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1577236311345287168%7Ctwgr%5Ef2116f98d8fc2a031339ecb7c30b7940e41ede62%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.freepressjournal.in%2Findia%2Fgujarat-kheda-police-cane-two-men-accused-of-pelting-stone-during-garba-event-watch-video

مقامی چینل’وی ٹی وی گجراتی نیوز‘نے بھی یہ ویڈیوشئیرکیااورکہاکہ اندھیلا موضع میں 10،11اشرارکولایاگیا اور پولیس نے انہیں برسرعام سبق سکھایا۔ ان لوگوں سے کہاگیاکہ وہ عوام سے معافی مانگیں۔

اس موقع پر علاقہ کا پولیس اسٹیشن انچارج بھی موجودتھا۔ این ڈی ٹی وی اس ویڈیوکی آزادانہ طورپر توثیق کرنے سے قاصر رہاہے۔

پٹائی کے بارے میں توثیق کیلئے پولیس سے بھی ربط پیدانہیں کیاجاسکا۔ ٹوئٹرپر لوگوں نے اس ویڈیو پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے اس ”انصاف رسانی“ پر سوال اٹھایاجبکہ دیگرکئی افراد نے مسئلہ کے فوری حل کا دفاع کیا۔

خبررساں ایجنسی’پی ٹی آئی‘ کے مطابق کل رات ایک مندرکے احاطہ میں گربا تقریب پر تقریباً 150افراد پر مشتمل ہجوم نے سنگباری کی تھی۔ اس کیس میں 43افراد کوملزم بنایاگیاتھا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وی آر باجپئی نے پی ٹی آئی کوبتایاکہ پولیس نے ایف آئی آردرج کرنے کے بعد13افراد کوحراست میں لیاتھا۔ اس واقعہ کے بعد موضع میں پولیس کی بھاری جمعیت متعین کی گئی تھی۔

قبل ازیں کھیڑا کے سپرنٹنڈنٹ پولیس راجیش گادھیا نے بتایا تھاکہ دومسلم نوجوانوں کی قیادت میں ایک گروپ نوراتری گربا تقریب کے مقام پر داخل ہواتھااوراس نے گڑبڑشروع کردی تھی۔ بجرنگ دل جیسی ہندوتنظیموں نے ایسے واقعات کے خلاف انتباہ دیاہے۔