کھیل

کے کے آر مستفیض الرحمان کو ریلیز کرے: بی سی سی آئی

کرک بنج کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سائکیا نے ہفتے کے روز کہا کہ حالیہ پیش رفت کی وجہ سے بی سی سی آئی نے کے کے آر فرنچائز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے بنگلہ دیشی کھلاڑی مستفیض الرحمان کو اپنی ٹیم سے باہر کرے اور کہا ہے کہ اگر وہ متبادل کی درخواست کرتے ہیں تو وہ اس متبادل کی اجازت دیں گے۔

ممبئی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو ہدایت دی ہے کہ وہ مستفیض الرحمان کو 2026 انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے اپنی ٹیم سے حالیہ پیش رفت کی روشنی میں ریلیز کرے۔

متعلقہ خبریں
سمیع، آسٹریلیا دورہ سے باہر ہونے کی خبروں پر ناراض
کے کے آر کی جیسن رائے کو بڑی پیشکش
مستفیض الرحمن سرپر گیند لگنے سے زخمی
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی
ہندوستانی ٹیم کو پاکستان لانے نئی تجویز پیش

کرک بنج کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سائکیا نے ہفتے کے روز کہا کہ حالیہ پیش رفت کی وجہ سے بی سی سی آئی نے کے کے آر فرنچائز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے بنگلہ دیشی کھلاڑی مستفیض الرحمان کو اپنی ٹیم سے باہر کرے اور کہا ہے کہ اگر وہ متبادل کی درخواست کرتے ہیں تو وہ اس متبادل کی اجازت دیں گے۔

انہوں نے اس فیصلے کی وجہ نہیں بتائی، لیکن حالیہ دنوں میں ہندوستانی خبر رساں اداروں نے اطلاع دی ہے کہ ہندوستانی روحانی اور سیاسی رہنماؤں نے کے کے آر اور اس کے مالک شاہ رخ خان کو ایک ایسے وقت میں مستفیض الرحمان کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرنے پر تنقید کی ہے جب بنگلہ دیش میں مبینہ طور پر ہندو اقلیتوں پر حملے ہو رہے ہیں۔

اس پیشرفت سے صرف ایک دن پہلے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے مارچ 2026 میں شروع ہونے والے اپنے ڈومیسٹک سیزن کا اعلان کیا، جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی۔ ٹوئنٹی کے لیے ہندوستان کا دورہ شامل ہے۔

واضح رہے کہ کے کے آر نے گزشتہ سال آئی پی ایل کی نیلامی میں مستفیض الرحمان کو 9.2 کروڑ میں خریدا تھا۔ مستفیض اس وقت بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں رنگپور رائیڈرز کے لیے کھیل رہے ہیں۔