حیدرآباد

بہن کو ضمانت دئے جانے پر سپریم کورٹ سے کے ٹی راما راؤ کا اظہار تشکر

بی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ مذکورہ کیسس میں انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں آج کے کویتا کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے پیش نظر کے ٹی راما راؤ دہلی میں ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے دہلی آبکاری پالیسی اسکام میں ان کی بہن اور پارٹی کی ایم ایل سی کے کویتا کو ضمانت دئے جانے پر سپریم کورٹ سے اظہارِ تشکر کیا ہے اور کہا ہے کہ دہلی ایکسائز پالیسی اسکام سے مربوط کرپشن اور منی لانڈرنگ کیسس میں کے کویتا کو سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت دی گئی ہے، جس کا وہ خیرمقدم کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
بحرین کی جیل میں بند نرسیا کی رہائی کیلئے کے ٹی آر کی مساعی
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ فرسٹ، چیف منسٹر کے دورہ پر کے ٹی آر کی نیک تمنائیں

 بی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ مذکورہ کیسس میں انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں آج کے کویتا کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے پیش نظر کے ٹی راما راؤ دہلی میں ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے اظہارِ تشکر کیا اور کہا کہ ایم ایل سی کے کویتا کو راحت ملی ہے۔

بی آر ایس کے کئی ارکانِ اسمبلی کے علاوہ پارٹی کے دوسرے قائدین بھی دہلی میں ہیں۔ انہوں نے کویتا کو سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت دئے جانے پر راما راؤ کو مبارکباد دی ہے۔

 بی آر ایس کے قائدین نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹرمیں شیرینی تقسیم کی۔ سپریم کورٹ نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کیسس میں کویتا کی ضمانت کی درخواست کو منظوری دے دی ہے۔

 جسٹس بی آر گوائی اور کے وی وشواناتھن نے اس رائے کااظہار کیا ہے کہ کویتا تقریباً 5مہینوں تک تحویل میں رہی ہیں اور مذکورہ کیسس میں بی آر ایس ایم ایل سی کے خلاف سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں۔

a3w
a3w