دہلی

منیش سسوڈیا دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں گرفتار

سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں آٹھ گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد اتوار کو دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا کو گرفتار کر لیا۔

نئی دہلی: سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں آٹھ گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد اتوار کو دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
سنجے سنگھ کی درخواست خارج
منیش سیسوڈیا کی عدالتی تحویل میں مزید توسیع
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط
منیش سسوڈیہ کی درخواست عبوری ضمانت پر ایجنسیوں کو نوٹس

ذرائع کے مطابق سسوڈیا کو سی بی آئی نے پوچھ گچھ کے دوران مبینہ طور پر تعاون نہ کرنے کے بعد گرفتار کیا ہے۔

اس سے پہلے دن میں سسوڈیا دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے سی بی آئی ہیڈکوارٹر پہنچے۔ وہ سی بی آئی ہیڈکوارٹر جانے سے پہلے مہاتما گاندھی (باپو) کا آشیرواد لینے راج گھاٹ پہنچے۔

اس موقع پر اے اے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر میں جیل جاؤں تو افسوس مت کرنا، فخر کرنا۔ لاکھوں منیش سسوڈیا پیدا ہوں گے، دیکھتے ہیں مودی جی کتنے لوگوں کو روکتے ہیں۔

سی بی آئی کے دفتر جانے سے پہلے سسوڈیا نے ٹویٹ کیاکہ آج پھر میں سی بی آئی جا رہا ہوں۔ تحقیقات میں مکمل تعاون کروں گا۔

لاکھوں بچوں کی محبت اور کروڑوں ہم وطنوں کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں۔ چند ماہ جیل میں رہنا پڑے گا۔ ایسے جھوٹے الزامات کی وجہ سے جیل جانا ایک چھوٹی سی بات ہے۔