کے ٹی راما راو اقتدار کھونے کے بعد گزشتہ دو برسوں سے وہ ٹھیک طرح سو نہیں پائے:کرن کمار
گزشتہ دو برسوں میں انہوں نے جتنی بھی پریس کانفرنسیں کی ہیں، ان میں سے کوئی بھی الزام سچ ثابت نہیں ہوا۔ تلنگانہ کے عوام کو اُن کی پریس کانفرنسوں اور الزامات سے صاف سمجھ آ رہا ہے کہ اقتدار کھونے کے بعد گزشتہ دو برسوں سے وہ ٹھیک طرح سو نہیں پائے۔ وہ ریونت ریڈی کے خاندان کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔
حیدرآباد: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کرن کمار نے کہا کہ تلنگانہ کے سابق وزیرو بی آرایس کے کارگزارصدر کے ٹی راما راو کا اصل مقصد پریس کانفرنسیں کرنا اور ہمارے وزیر اعلیٰ پر الزامات لگانا ہے۔
گزشتہ دو برسوں میں انہوں نے جتنی بھی پریس کانفرنسیں کی ہیں، ان میں سے کوئی بھی الزام سچ ثابت نہیں ہوا۔ تلنگانہ کے عوام کو اُن کی پریس کانفرنسوں اور الزامات سے صاف سمجھ آ رہا ہے کہ اقتدار کھونے کے بعد گزشتہ دو برسوں سے وہ ٹھیک طرح سو نہیں پائے۔ وہ ریونت ریڈی کے خاندان کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب ان کے والد و تلنگانہ کے سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو تلنگانہ تحریک کی قیادت کر رہے تھے، تو انہوں نے تلنگانہ کے عوام سے کہا تھا کہ انہیں وزیر اعلیٰ بننے میں یا اپنے خاندان کے کسی فرد کو لیڈر بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
ان کا مقصد ریاست کو علیحدہ درجہ دلانا اور ترقی میں اس کا جائز حصہ یقینی بنانا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ریاست کا ایک دلت وزیر اعلیٰ بنائیں گے، لیکن وزیر اعلیٰ وہ خود بن گئے۔
کرن کمارنے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے بھتیجے ہریش راؤ کو بغیر ایم ایل اے بنے وزیر بنا دیا۔ پھر اپنے بیٹے کے ٹی آر کو امریکہ سے بلایا اور بعد میں اپنی بیٹی کو لوک سبھا رکن اور پھر ایم ایل سی بنایا۔ تو ریاست کو لوٹنے والا کون ہوا؟ تلنگانہ کو کے سی آر خاندان نے لوٹا۔