حیدرآباد

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے 6ضمانتوں کا لوگو، پوسٹر اور درخواست فارم جاری کیا

ریونت ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات سے دیہاتوں اور بلدی وارڈس میں پانچ اسکیموں (مہالکشمی، رعیتو بھروسہ، گروہاجیوتی، اندرما اِنڈلو، چیوتا) سے متعلق درخواستیں قبول کی جائیں گی۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے سخت محنت کر رہی ہے۔ سکرٹریٹ میں منعقدہ پروگرام میں انہوں نے 6ضمانتوں کا لوگو، پوسٹر اور درخواست فارم جاری کیا۔

متعلقہ خبریں
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
گڈی ملکاپور کے سینکڑوں نوجوان کانگریس میں شامل، عثمان الہاجری نے پارٹی کا کھنڈوا پہنایا
شعبان کی پندرہویں شب میں اللہ تعالیٰ تمام مخلوق کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور اپنی ساری ہی مخلوق کی مغفرت فرما دیتا ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم

اس موقع پر ریونت ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات سے دیہاتوں اور بلدی وارڈس میں پانچ اسکیموں (مہالکشمی، رعیتو بھروسہ، گروہاجیوتی، اندرما اِنڈلو، چیوتا) سے متعلق درخواستیں قبول کی جائیں گی۔8 کام کے دنوں میں گرام سبھاوں میں یہ درخواستیں قبول کی جائیں گی۔

اہل استفادہ کنندگان کو اسکیمات کا فائدہ پہنچانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کے پاس جائے گی اور ان سے انصاف کرے گی۔ تحصیلدار ہر منڈل کے لیے ذمہ داربنایاگیا ہے۔ ہرعہدیدار روزانہ دو مواضعات کا دورہ کرے گا۔ حکومت عوامی حکمرانی کے پروگرام کے بارے میں پرجوش ہے۔