تلنگانہ

کے ٹی راما راؤ 11 اکتوبر کو کوئمبتور میں نیشنل اسٹوڈنٹ موٹراسپورٹس کمپٹیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

یہ مقابلہ فرٹرنٹی آف میکانیکل اینڈ آٹوموٹیو انجینئرس (ایف ایم اے ای) کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے اور اس میں ہندوستان کے 101 کالجوں سے 70 سے زائد طلبہ ٹیموں اور 1300 سے زیادہ نوجوان انجینئرس حصہ لیں گے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزارصدر کے ٹی راما راؤ 11 اکتوبر کو کوئمبتورکے کماراگورو انسٹی ٹیوٹس میں منعقد ہونے والی دسویں نیشنل اسٹوڈنٹ موٹراسپورٹس کمپٹیشن کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار


یہ مقابلہ فرٹرنٹی آف میکانیکل اینڈ آٹوموٹیو انجینئرس (ایف ایم اے ای) کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے اور اس میں ہندوستان کے 101 کالجوں سے 70 سے زائد طلبہ ٹیموں اور 1300 سے زیادہ نوجوان انجینئرس حصہ لیں گے۔

طلبہ اپنی خود تیار کردہ گاڑیاں اور اختراعات پیش کریں گے، جن کا جائزہ 25 سرکردہ آٹوموٹیو ماہرین پر مشتمل جیوری کرے گی۔


ایف ایم اے نے اینے اپنے دعوت نامے میں راما راؤ کے حیدرآباد میں فارمولا ای لانے میں کردار کی ستائش کی، جس نے تلنگانہ کو عالمی موٹراسپورٹس کے نقشے پر نمایاں کیا۔ پائیدار موبیلیٹی، جدید مینوفیکچرنگ اور اختراعی نظام کی فروغ میں ان کی قیادت نے ملک بھر کے ہزاروں نوجوان انجینئرس کو متاثر کیا ہے۔


یہ مقابلہ ہندوستان کے اہم اسٹوڈنٹ ڈرائیون انجینئرنگ پلیٹ فارمس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جو صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان رابطہ کا پل فراہم کرتا ہے اور ملک کو مستقبل کی آٹوموٹیو ٹکنالوجیز کے لئے ایک مرکز کے طور پر پیش کرتا ہے۔