مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 13 فروری کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 13 فروری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 13 فروری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1575 ۔ فرانس کے بادشاہ ہینری سوئم کی ریمس میں تاجپوشی۔

1668 ۔ لزبن معاہدہ میں اسپین نے پرتگال کو تسلیم کیا۔

1693 ۔ امریکہ کے ورجینیا میں ولیم اینڈ میری کالج کا افتتاح۔

1713 ۔ مغل بادشاہ جہاں دار شاہ کا گلا دبا کر قتل ۔

1788 ۔ گورنر جنرل وارن هیسٹنگ پر برطانیہ کے ایوان زیریں میں ہندستان میں تشدد کے معاملے میں چلے مقدمہ سے بری ہوئے۔

1795 ۔ امریکہ میں پہلی اسٹیٹ یونیورسٹی شمالی کیرولینا میں کھلی۔

1856 ۔ برطانیہ کی ایسٹ انڈیا کمپنی نے لکھنؤ کے ساتھ اودھ پر بھی قبضہ کیا۔

1879 ۔ مشہور مجاہد آزادی سروجنی نائیڈو کی پیدائش۔

1920 ۔ سوئٹزرلینڈ لیگ آف نیشنس میں شامل ہوا۔

1941 ۔ جرمنی میں نازیوں نے ہالینڈ یہودی کونسل پر حملہ کیا۔

1945 ۔ سوویت یونین نے جرمنی کے ساتھ 49 روز تک چلی جنگ کے بعد ہنگری کی راجدھانی بڈاپیسٹ پر قبضہ کیا جس میں ایک لاکھ 59 ہزار افراد مارے گئے۔

1959 ۔ بچوں کی پسندیدہ باربی ڈول کی خریداری شروع ہوئی۔

1966 ۔ سوویت یونین نے مشرقی قزاخستان میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1974 ۔ غیر مطمئن نوبل فاتح الیگزینڈر سولجے نٹیسن کو سوویت یونین سے نکالا گیا۔

1984 ۔ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے بحریہ کے لئے ممبئی میں واقع مجھگاوں بندرگاہ کا آغاز کیا۔

1990 ۔ امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے جرمنی کو پھر سے ضم کرنے کی رضامندی دی۔

1991 ۔ امریکہ کی جانب سے عراق پر کی گئی بمباری میں 334 افراد ہلاک ہوئے۔

2001 ۔ وسطی امریکی ملک السلواڈور میں آئے 6.6 شدت والے زلزلے سے کم از کم 400 افراد لقمہ اجل بنے۔

a3w
a3w