حیدرآباد

تلنگانہ کی اسکیمات کی نقل کرنے مرکز پر کے ٹی آر کاالزام

کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ میں دلت تاجروں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ ریاست کے یہ تاجر ملک کے لیے ایک مثال بن رہے ہیں۔تارک راما راو نے اپنے کابینی رفقاکے ایشور اور ستیہ وتی راٹھور کے ساتھ بیگم پیٹ، حیدرآباد میں محکمہ صنعت کی جانب سے منعقدہ امبیڈکر کی یوم پیدائش کی تقریب میں شرکت کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راو نے کہا ہے کہ تلنگانہ آج جو کام کررہا ہے وہ ملک کل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت تلنگانہ کی اسکیمات رعیتو بندھو، مشن بھاگیرتااور مشن کاکتیہ کی نقل کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
کہیں بھی آبی بحران کا مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ ریاستی وزیر سیتا اکا کی ہدایت
مرکز نے دیہی ترقی کیلئے اے پی کو بھاری فنڈس جاری کئے
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
دہشت گردی کا شکار طلبا کیلئے ایم بی بی ایس کی 4 نشستیں مختص

 انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں دلت تاجروں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ ریاست کے یہ تاجر ملک کے لیے ایک مثال بن رہے ہیں۔تارک راما راو نے اپنے کابینی رفقاکے ایشور اور ستیہ وتی راٹھور کے ساتھ بیگم پیٹ، حیدرآباد میں محکمہ صنعت کی جانب سے منعقدہ امبیڈکر کی یوم پیدائش کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر ٹی پرائیڈ کی طرف سے خواہشمند کاروباری افراد کو مراعات اور ایوارڈز دئیے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تارک راما راو نے کہا کہ تلنگانہ بابا صاحب امبیڈکر کے دستور کی وجہ سے تشکیل دیاگیا ہے۔با صاحب کا خیال تھا کہ سب کو ووٹ دینے کا یکساں حق ہونا چاہیے۔ ان کی دور اندیشی سے خواتین کو ووٹ ڈالنے کا حق ملا ۔

 انہوں نے کہا کہ دلت بندھو جیسی اسکیم نے دلتوں کی زندگیوں میں روشنی لائی ہے اور وہ بطور تاجر ترقی کر رہے ہیں۔ دلت بندھو یونٹس کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فیلڈ لیول پر جاکر معائنہ کریں۔

 انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں زرعی مصنوعات میں توقع سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔وزیر نے کہا کہ کالیشورم، دنیا کا سب سے بڑا لفٹ اریگیشن پروجیکٹ ہے جو، چار سال میں بنایا گیا ۔

 انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کالیشورم پراجکٹ کو روکنے کے لئے کئی سازشیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اس پراجکٹ کے تعلق سے پُرامید تھے جنہوں نے چار سال میں اس پراجکٹ کی تکمیل کو یقینی بنایا۔