حکومت کی مسلسل انہدامی کارروائی، کے ٹی آر کی چیف منسٹر ریونت ریڈی پر نکتہ چینی
انہوں نے سوال کیا کہ ریونت ریڈی حکومت چلا رہے ہیں یا بلڈوزر کمپنی؟ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ریونت ریڈی حکومت نے پہلے موسیٰ ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پراجکٹ کے نام پر غریب عوام کے گھروں کو منہدم کیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی پر سخت تنقید کرتے ہوئے بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے حکومت کی مسلسل انہدامی کارروائی پراعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ماحولیاتی تحفظ اور ترقی کے نام پر عوام اور جانوروں کے گھر تباہ کر رہی ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ ریونت ریڈی حکومت چلا رہے ہیں یا بلڈوزر کمپنی؟ ایک سوشل مRevanth Reddyیڈیا پوسٹ میں کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ریونت ریڈی حکومت نے پہلے موسیٰ ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پراجکٹ کے نام پر غریب عوام کے گھروں کو منہدم کیا۔
بعد ازاں لگاچرلہ اور اس کے آس پاس کے قبائلی علاقوں کو بنجر اراضی قرار دے کر وہاں انہدامی کارروائی کی۔ اب، یونیورسٹی آف حیدرآباد میں جانوروں کے مسکن کو تباہ کر کے کوششیں کی جارہی ہیں۔
سابق وزیر نے ریونت ریڈی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پوچھا کہ وہ عوام کے منتخب نمائندے ہیں یا کوئی رئیل اسٹیٹ ایجنٹ؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا مقصد صرف تباہی پھیلانا اور اپنی تجوریاں بھرنا ہے۔
انہوں نے حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی (ایچ سی یو) میں اراضی کی صفائی کے وقت پر بھی سوال اٹھایا کہ آخر کیوں بلڈوزر ہفتے کے آخر میں اور رات کے وقت بھی مسلسل کام کر رہے تھے؟