قومی
اسکول میں ٹیچر کے سونے کا ویڈیو وائرل
مہاراشٹرا کے ضلع جالنہ میں ایک ضلع پریشد اسکول ٹیچر کے جماعت میں سونے کا ویڈیو جمعہ کے دن وائرل ہوا۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ اس سلسلہ میں اعلیٰ حکام کو رپورٹ دی جائے گی۔

جالنہ (پی ٹی آئی) مہاراشٹرا کے ضلع جالنہ میں ایک ضلع پریشد اسکول ٹیچر کے جماعت میں سونے کا ویڈیو جمعہ کے دن وائرل ہوا۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ اس سلسلہ میں اعلیٰ حکام کو رپورٹ دی جائے گی۔
واقعہ اول تا پانچویں جماعت کے مراٹھی میڈیم اسکول کا ہے جو جعفرآباد تحصیل میں واقع ہے۔ ٹیچر کا نام وی کے منڈے بتایا گیا ہے۔
ویڈیو بنانے والے نے جب ایک طالب علم سے پوچھا کہ تمہارے ٹیچر کب سے سورہے ہیں تو جواب ملا 30 منٹ سے۔