کے ٹی آر نے تلنگانہ کے شہداء پر ڈاکومنٹری جاری کی
تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کیلئے چلائی گئی تحریک کے دوران اپنی جانوں کو قربان کرنے والے شہدا پر ڈاکومنٹری امرجیوتی جاری کی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کیلئے چلائی گئی تحریک کے دوران اپنی جانوں کو قربان کرنے والے شہدا پر ڈاکومنٹری امرجیوتی جاری کی۔
اس دس منٹ کی ویڈیو میں شہدا کی عظمت کواجاگرکیاگیا ہے جنہوں نے 1969سے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ ملنے تک کئی گئی جدوجہد کے دوران اپنی زندگیوں کو قربان کیا۔
اس موقع پر وزیرموصوف نے کہاکہ اس ڈاکومنٹری میں علحدہ ریاست تلنگانہ کے کازکیلئے نوجوانوں کی شہادت کو اجاگرکرے گی۔کئی طلبہ ہیروز ان شہدا میں شامل ہیں جنہوں نے علحدہ ریاست تلنگانہ کیلئے جدوجہد کرنے عوام میں جذبہ پیدا کیا۔
اس ڈاکومنٹری کو ہر کسی کو دیکھنا چاہئے۔انہوں نے اس ڈاکومنٹری کے مصنف و رکن کونسل ڈی سرینواس کے ساتھ ساتھ ہدایت کاربی پورناچندرکو مبارکبادپیش کی۔
وزیر موصوف نے کہاکہ ایسی مزید ڈاکومنٹریز کو جاری کرنا چاہئے۔