حیدرآباد

’آپریشن آکرش‘ شروع کرنے بی جے پی کا منصوبہ

مثل مشہورہے کہ دوچوہوں کے درمیان جھگڑے کافائدہ بلی کوہوتا ہے۔ٹھیک ایسے ہی بی جے پی‘کانگریس کے سینئر اور جونیئر قائدین کے درمیان جاری اختلافات سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔

حیدرآباد: مثل مشہورہے کہ دوچوہوں کے درمیان جھگڑے کافائدہ بلی کوہوتا ہے۔ٹھیک ایسے ہی بی جے پی‘کانگریس کے سینئر اور جونیئر قائدین کے درمیان جاری اختلافات سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔

صدربی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے کمار‘کانگریس قائدین میں جاری آپسی رسہ کشی کافائدہ اٹھانے کیلئے آپریشن آکرش شروع کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کانگریس میں بغاوت کے بعد باغی قائدین اورپارٹی قیادت کے اہم چہروں سے مسلسل رابطہ بنائے ہوئے ہیں۔

انہیں کھلے عام بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دی جانے کی اطلاع ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ کانگریس میں قائدین کے اختلافات بی آرایس کوکمزور کرنے کا بہترین موقع ہے۔

اگر ناراض کانگریس قائدین بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلیتے ہیں توبی جے پی کوبی آرایس سے مقابلہ کرنے کی طاقت حاصل ہوجائے گی۔اسی سلسلہ کے تحت کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی نے پرچم بغاوت بلند کیاتھا۔

کانگریس قائدین کوبی جے پی میں شمولیت اختیارکرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ بی جے پی قیادت کا کہناہے کہ تلنگانہ میں کانگریس ختم ہوچکی ہے اور اب مقابلہ بی آرایس بہ نام بی جے پی ہوگا۔