تلنگانہ

کے ٹی آر ورنگل میں کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک کا افتتاح کریں گے

اس یونٹ سے روزگار کے مواقع میں بتدریج اضافہ ہوگاکیونکہ ریاستی حکومت اس پارک کے پارچہ جات کی اکائیوں میں قیام کے لئے بڑی کمپنیوں کو راغب کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی تارک رامار اؤ اس ماہ کی 17 تاریخ کو کاکتیہ میگاٹکسٹائل پارک کا ورنگل میں افتتاح کریں گے۔ اس یونٹ سے روزگار کے مواقع میں بتدریج اضافہ ہوگاکیونکہ ریاستی حکومت اس پارک کے پارچہ جات کی اکائیوں میں قیام کے لئے بڑی کمپنیوں کو راغب کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
جدہ میں سرید ھربابو کا آرامکو اور الشریف گروپ سے تلنگانہ میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

 جنوبی کوریا کی پارچہ جات کی بڑی کمپنی ینگ ون کارپوریشن نے بھی اس سلسلہ میں دلچسپی کااظہار کیا ہے۔ جس کے بعد تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹرئیل انفرااسٹرکچر کارپوریشن نے اس کمپنی کے لئے 298 ایکر اراضی الاٹ کی ہے۔

 یہ کمپنی اس پراجکٹ میں 840کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتی ہے جس سے توقع ہے کہ 11 ہزار 700 افراد کو راست ملازمتیں حاصل ہوں گی۔