حیدرآباد

نظام کالج کے مسئلہ کی یکسوئی کرنے وزیرتعلیم سے کے ٹی آر کی خواہش

کے ٹی آر نے وزیرتعلیم سبیتااندراریڈی سے خواہش کی کہ وہ اس معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے اس مسئلہ کو حل کریں۔اپنے ٹوئیٹ میں وزیرموصوف نے کہا کہ طلبہ کی خواہش کے مطابق گرلز ہاسٹل کی تعمیر عمل میں لاتے ہوئے اسے کالج کے حوالے کیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمشین ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کیمپس میں ہاسٹل الاٹ کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے شہرحیدرآباد کے نظام کالج کے انڈرگریجویٹ طلبہ کے احتجاج کے مسئلہ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے وزیرتعلیم سبیتااندراریڈی سے خواہش کی کہ وہ اس معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے اس مسئلہ کو حل کریں۔اپنے ٹوئیٹ میں وزیرموصوف نے کہا کہ طلبہ کی خواہش کے مطابق گرلز ہاسٹل کی تعمیر عمل میں لاتے ہوئے اسے کالج کے حوالے کیاگیا۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ صورتحال غیر ضروری پیدا کی گئی ہے۔نظام کالج کے طلبہ، انڈرگریجویٹ طلبہ کو کیمپس میں ہاسٹل الاٹ کرنے کے مسئلہ پر احتجاج کررہے ہیں تاہم طلبہ کے مطابق کالج انتظامیہ پی جی کے طلبہ کو ہی ہاسٹل کی سہولت فراہم کررہا ہے۔ وزیرموصوف نے وزیرتعلیم سے درخواست کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملہ میں مداخلت کریں اور اس مسئلہ کی یکسوئی کریں۔