حیدرآباد

اندرا پارک تا وی ایس ٹی اسٹیل برج کا کے ٹی آر کریں گے افتتاح

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس برج کو سابق وزیر داخلہ آنجہانی این نرسمہا ریڈی کے نام سے موسوم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ این نرسمہا ریڈی جنہوں نے مشیرآباد حلقہ اسمبلی سے نمائندگی کی تھی۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ 19 اگست کو آر ٹی سی چوراہا تا اشوک نگر اور وی ایس ٹی جنکشن پر تعمیر کردہ اسٹیل برج کا افتتاح انجام دیں گے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے

 چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس برج کو سابق وزیر داخلہ آنجہانی این نرسمہا ریڈی کے نام سے موسوم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ این نرسمہا ریڈی جنہوں نے مشیرآباد حلقہ اسمبلی سے نمائندگی کی تھی۔

 تلنگانہ کے قیام کے بعد وہ ریاست کے پہلے وزیر داخلہ کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اسٹیل برج کے افتتاح کے بعد اس علاقہ میں ٹرافک کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

 اندرا پارک تا وی ایس ٹی چوراہے تک تعمیر کردہ اسٹیل برج انجینئرنگ کا شاہکار ہے۔ 2.63 کیلو میٹر طویل اس برج کی مجموعی لاگت 450 کروڑ روپے ہے۔