حیدرآباد

فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی تصحیح کرنے شہریوں کو جی ایچ ایم سی کمشنر کا مشورہ

والدین‘ شوہر‘ بچوں کے نام کی بھی تصحیح کرلی جائے۔ موبائیل فون نمبر بھی درست کرلیا جائے۔ اگر موجودہ ووٹر لیسٹ میں نام نہیں ہے تو فوراً فارم 6 کے ذریعہ اپنا نام درج کروالیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ مجوزہ انتخابات کے ضمن میں فہرست رائے دہندگان میں اپنے نام کی جانچ کریں اور کوئی غلطی پائی گئی تو ناموں کی تصحیح کریں۔

متعلقہ خبریں
حیدر آباد کے 5 لاکھ 41 ہزار بوگس ووٹ فہرست سے حذف
حیدرآباد میں تلاشی مہم، 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 17 ہزار روپے ضبط
جی ایچ ایم سی حدود سے 3.41 لاکھ ووٹرس کو حذف کردیا گیا
لوک سبھا الیکشن : سیکٹورل آفیسرس کو جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز کی ہدایت
سپریم کورٹ جانے سے نہ گھبرائیں: چندر چوڑ

 اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف انلایا کے ویب سائٹ https:/votes.eci.gov.inیا ووٹر ہیلپ لائن اپنے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کریں اور حسب ذیل تفصیلات کا بشمول ارکان خاندان کے نام آیا کسی دوسرے پولنگ اسٹیشن پر ہیں‘ تصویر میں کوئی تبدیلی یا کسی دوسروں کی تو نہیں ہوگئی۔

 مکان نمبر اور پتہ میں غلطی ہے تو درست کرلیں۔ والدین‘ شوہر‘ بچوں کے نام کی بھی تصحیح کرلی جائے۔ موبائیل فون نمبر بھی درست کرلیا جائے۔ اگر موجودہ ووٹر لیسٹ میں نام نہیں ہے تو فوراً فارم 6 کے ذریعہ اپنا نام درج کروالیں۔

اگر کسی دوسرے حلقہ کے فہرست میں نام درج ہے یا دیگر غلطیاں ہے تو مذکورہ ویب سائٹ یا ہیلپ لائن کے ذریعہ فارم 8 کا استعمال کرتے ہوئے تصحیح کرلیں۔ کمشنر رونالڈ روز نے تمام شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کرنے میں تاخیر نہ کریں۔

a3w
a3w