حیدرآباد
تلنگانہ کے نظریہ سازپروفیسر جئے شنکر کو کے ٹی آر کا خراج
پارٹی کے کارگذارصدر و وزیر آئی ٹی تارک راما راو نے جئے شنکر کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے اور تلنگانہ ریاست کے لئے ان کی جدوجہد کو بھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نظریہ ساز پروفیسر جئے شنکر کی یوم پیدائش تقریب ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں منائی گئی۔
پارٹی کے کارگذارصدر و وزیر آئی ٹی تارک راما راو نے جئے شنکر کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے اور تلنگانہ ریاست کے لئے ان کی جدوجہد کو بھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو، پروفیسر جئے شنکر کے خواب کو پورا کررہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پروفیسر جئے شنکر تمام کے لیے رول ماڈل ہیں۔