جموں و کشمیر

راہول گاندھی کی لیہہ آمد، کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے

کانگریس قائد راہول گاندھی جو آج لیہہ پہنچے‘ مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے جس میں ان کے والد و سابق وزیراعظم آنجہانی راجیوگاندھی کے یوم ِ پیدائش کا پروگرام بھی شامل ہے۔

لیہہ: کانگریس قائد راہول گاندھی جو آج لیہہ پہنچے‘ مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے جس میں ان کے والد و سابق وزیراعظم آنجہانی راجیوگاندھی کے یوم ِ پیدائش کا پروگرام بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں
جئے پال ریڈی، گاندھی ازم کا نشان، ریونت ریڈی کا خراج
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی

بعدازاں وہ کارگل کا دورہ کریں گے۔ ایک سینئر پارٹی قائد نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ راہول گاندھی 25 اگست تک لداخ ریجن میں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق پارٹی صدر جمعہ کے روز نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور لیہہ میں ایک فٹبال میاچ میں بھی شرکت کریں گے۔

19 اگست کو راہول گاندھی ڈوبرا وادی کا دورہ کریں گے اور 20 اگست کو وہ پینگانگ جھیل پہنچیں گے۔

پینگانگ جھیل پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ راجیو گاندھی کا یوم ِ پیدائش منایا جاسکے۔ ایک پارٹی قائد نے یہ بات بتائی۔