حیدرآباد

کے ٹی آر کے دورہ پرانے شہر نے عوام کو حیران کردیا

مصروف ترین انتخابی مہم چلانے میں مشغول کے ٹی راما راؤ کچھ وقت نکال کر رائے دہندوں سے رابطہ قائم کرنے میں کامیاب دکھائے دے رہے ہیں۔

حیدرآباد: مصروف ترین انتخابی مہم چلانے میں مشغول کے ٹی راما راؤ کچھ وقت نکال کر رائے دہندوں سے رابطہ قائم کرنے میں کامیاب دکھائے دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

کے ٹی راما راؤ نے روایتی انتخابی جلسوں، روڈ شوز سے الگ طریقہ اختیار کرتے ہوئے عوامی مقامات (ہوٹل، آئس کریم پارلرس) پہنچ کر حیدرآباد کے عوام سے ملاقات کی۔

گزشتہ شب کے ٹی آر شاداب ہوٹل مدینہ سرکل پہنچ کر بریانی کے ذائقہ سے محظوظ ہوئے اور ہوٹل میں موجود عوام سے کچھ دیر کے لئے سیاسی امور پر بات چیت کی۔

اس کے بعد کے ٹی راماراؤ نے معظم جاہی مارکٹ روانہ ہوگئے، جو رات کے وقت آئس کریم کی فروخت کے لئے مشہور ہے۔ راؤ نے یہاں بھی عوام سے ملاقات کی۔

کے ٹی راماراؤ نے سماجی پلاٹ فام ایکس پر تحریر کیا کہ میں نے حیدرآباد کے مشہور تفریحی و غذائی مراکز کا اچانک دورہ کیا،میرا حیدرآباد عوام کے ساتھ بہترین وقت گزرا۔

ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ کے ٹی راماراؤ اچانک کسی مشہور مقام پہنچ گئے اور عوام سے ملاقات کی۔ 12 نومبر کو کے ٹی آر نے نیلوفر کیفے پہنچ کر ایرانی چائے نوشی کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی تھی۔