مشرق وسطیٰ
کویت ہوائی اڈے کے ایندھن کے ٹینک پر ڈرون حملہ، کویتی فوج نے کی تصدیق
کویتی فوج کے ایک سرکاری ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھاکہ "کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایندھن کے ٹینک پر ڈرون سے حملہ ہوا، جس میں اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔"
کویت سٹی: کویتی فوج نے کہا ہے کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایندھن کے ٹینک کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
کویتی فوج کے ایک سرکاری ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھاکہ "کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایندھن کے ٹینک پر ڈرون سے حملہ ہوا، جس میں اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔”
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان نے مزید کہا کہ ملک کی مسلح افواج ملک کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے والے دشمن کے ڈرونز سے نمٹ رہی تھیں۔