کھیل

پاکستانی ٹیم میں ورلڈکپ کیلئے بڑی تبدیلی نہیں ہوگی : مکی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ڈائرکٹر مکی آرتھر نے کہاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کھیلنے والی پاکستانی ٹیم میں ایشیاکپ اور ورلڈکپ کیلئے زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی۔

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ڈائرکٹر مکی آرتھر نے کہاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کھیلنے والی پاکستانی ٹیم میں ایشیاکپ اور ورلڈکپ کیلئے زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
’سمیع ہم تمہارے ساتھ ہیں‘ راہول کا پرانا ٹویٹ وائرل
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل
سری لنکا کی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی
نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رن سے شکست دی

آرتھر نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے عماد وسیم، شعیب ملک، محمد عامر، حارث سہیل اور عمر اکمل جیسے کھلاڑیوں کے مستقبل کے بارے میں پوچھے جانے پر مکی آرتھر نے کہاکہ گروپ کے کچھ کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا وعدہ کیاہے تاہم خاص طورپر کسی نام کا انتخاب نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ونڈے سیریز میں کھیلے گئے اسکواڈ کے مقابلے میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی۔ ہمارے پاس اس سیریز میں 20 کے قریب کھلاڑی تھے تاہم ہمیں 15 پلئیرز سلیکٹ کرنے ہیں۔

ورلڈکپ مقابلوں کے حوالے سے پاکستان کے خدشات کے بارے میں آرتھر نے کہاکہ وینیو کی تبدیلی کے حوالے سے بحث و مباحثے ہوئے لیکن ٹیم کسی بھی مقام پر کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طورپر ہندوستان میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے دو لیگ میچوں کے مقامات کو تبدیل کرنے کی درخواست دی تھی۔

بورڈ نے 20 اکتوبر کو بنگلورو میں آسٹریلیا اور 23 اکتوبر کو چینائی میں افغانستان سے شیڈول میچ کے مقامات کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، درخواست میں کہاگیا تھاکہ 20 اکتوبر کو بنگلورو آسٹریلیا کے بجائے افغانستان سے جبکہ 23 اکتوبر کو چنئی میں افغانستان کے بجائے آسٹریلیا میچ کروایا جائے۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں کوالیفائر ون کے خلاف میچ سے کرے گا۔ شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا کوالیفائر ٹو سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمدآباد میں ہوگا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو بنگلورو میں رکھا گیاہے، 23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں چینائی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ جبکہ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔

a3w
a3w