کھیل

لکشیا سین نے اولمپک گیمز کی اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا

ہندوستان کے اسٹار شٹلر لکشیا سین نے ہفتہ کو بیڈمنٹن مردوں کے سنگلز گروپ مرحلے کے میچ میں گوئٹے مالا کے کیون کارڈن کو شکست دے کر پیرس اولمپک گیمز میں اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا۔

پیرس: ہندوستان کے اسٹار شٹلر لکشیا سین نے ہفتہ کو بیڈمنٹن مردوں کے سنگلز گروپ مرحلے کے میچ میں گوئٹے مالا کے کیون کارڈن کو شکست دے کر پیرس اولمپک گیمز میں اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا۔

تمغے کے مضبوط دعویدار سمجھے جانے والے 22 سالہ سین نے میچ کا آغاز جارحانہ اور درستگی سے کیا۔ پہلے سیٹ میں سین نے اپنے 37 سالہ حریف کو جمنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔

سین نے اپنے جارحانہ کھیل اور عمدہ شاٹس کی وجہ سے شروع سے ہی گوئٹے مالا کے شٹلر پر غلبہ حاصل کیا اور ہاف ٹائم میں 11-3 کی برتری حاصل کرلی۔ لکشیا نے پہلا سیٹ 21-8 سے جیتا۔

کارڈن نے اپنے وسیع تجربے اور استقامت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسرے سیٹ کے اوائل میں زبردست واپسی کی۔ گوئٹے مالا کے تجربہ کار کھلاڑی نے سین کو حیران کر دیا اور جلد ہی 6-2 کی برتری حاصل کر لی۔

پہلے سیٹ میں غیر مفتوح لگ رہے ہندوستانی شٹلر کوخود کی غلطیوں سے نبردآزما ہوتے ہوئے اور بار بار شٹل کو جال میں مارتے ہوئے دیکھا گیا۔

دوسرے سیٹ کے وقفے پر کارڈن 11-6 سے آگے تھے اور نوجوان ہندوستانی کھلاڑی لکشیا پر کافی دباؤ تھا۔ اس دھچکے کے باوجود، سین نے صبر اور موافقت کا مظاہرہ کیا اور آہستہ آہستہ اپنی فارم واپس حاصل کی۔

نوجوان شٹلر کے اسٹریٹجک کھیل اور طاقتور اسمیشز نے انہیں سیٹ واپس کرنے میں مدد کی۔ آخر میں لکشیا سین نے دوسرا سیٹ 22-20 سے اور میچ بھی جیت لیا ۔

a3w
a3w