جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی کو سرکاری بنگلہ خالی کردینے کی نوٹس

سابق چیف منسٹر جموں وکشمیر اور صدر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) محبوبہ مفتی سے جمعہ کے دن حکام نے کہہ دیا کہ وہ سری نگر کے ہائی سیکوریٹی ایریا گپکر روڈ پر واقع اپنا بنگلہ خالی کردیں۔

سری نگر: سابق چیف منسٹر جموں وکشمیر اور صدر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) محبوبہ مفتی سے جمعہ کے دن حکام نے کہہ دیا کہ وہ سری نگر کے ہائی سیکوریٹی ایریا گپکر روڈ پر واقع اپنا بنگلہ خالی کردیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسٹیٹس ڈپارٹمنٹ نے محبوبہ مفتی کو نوٹس دی ہے کہ وہ جتنا جلد ممکن ہوسکے فیرویو بنگلہ خالی کردیں۔

فیرویو بحیثیت چیف منسٹر محبوبہ مفتی اور ان کے والد مفتی محمد سعید کی سرکاری قیام گاہ رہی ہے۔ چیف منسٹرس کو تاحیات سرکاری بنگلہ میں رہنے کی اجازت دینے والا قانون مرکز نے 2020 میں بدل دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکوریٹی کے مدنظر محبوبہ مفتی کو متبادل بنگلہ کی پیشکش کی گئی ہے۔ ایک اور سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ سے گزشتہ برس ان کا گپکر روڈ والا سرکاری بنگلہ خالی کرایا گیا تھا۔

a3w
a3w