شمالی بھارت

لالو پرساد یادو رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے

بی جے پی قائدین‘ اپوزیشن ارکان سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ ایودھیا آئیں۔ کانگریس قائدین راہول گاندھی‘ ملیکارجن کھرگے‘ صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو‘ این سی پی صدر شردپوار بھی ایودھیا نہیں جارہے ہیں۔

پٹنہ: آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے چہارشنبہ کے دن اپنے فیصلہ کا اعلان کیا کہ وہ 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی آخری تاریخ میں توسیع — طلبہ کیلئے نیا موقع
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
لالو نے گودھرا واقعہ کے مجرموں کو بچانے کیلئے جعلی رپورٹ بنوائی تھی
تلنگانہ میں Amazon کی "زیرو ریفرل فیس” پالیسی نے بیچنے والوں کے دل جیت لیے

 پٹنہ میں میڈیا سے بات چیت میں سابق چیف منسٹر بہار نے کہا کہ میں رام مندر کی افتتاحی تقریب کے لئے ایودھیا نہیں جاؤں گا۔آر جے ڈی سربراہ کا یہی اعلان متوقع تھا۔

بی جے پی قائدین‘ اپوزیشن ارکان سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ ایودھیا آئیں۔ کانگریس قائدین راہول گاندھی‘ ملیکارجن کھرگے‘ صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو‘ این سی پی صدر شردپوار بھی ایودھیا نہیں جارہے ہیں۔ لالو پرساد و نے ایک علیحدہ موضوع پر گفتگو میں  بتایا کہ انڈیا بلاک میں نشستوں کی تقسیم کو قطعیت دینا باقی ہے۔