ایشیاء
ٹرینڈنگ

اب پاکستانی فوج، کھیتی باڑی کرے گی!

صوبہ پنجاب میں کاشتکاری کا فیصلہ کرنے کے چند ماہ بعد پاکستانی فوج اب گڑبڑزدہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھیتی باڑی کرنے والی ہے۔

پشاور: صوبہ پنجاب میں کاشتکاری کا فیصلہ کرنے کے چند ماہ بعد پاکستانی فوج اب گڑبڑزدہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھیتی باڑی کرنے والی ہے۔

متعلقہ خبریں
اقوام متحدہ پاکستان میں شیعہ نسل کشی رکوانے مداخلت کرے: مولانا کلب جواد
پاکستانی فوج نے بلوچ دہشت گرد گروپ کے بانی کو پکڑلیا
توہینِ مذہب کا الزام، خیبرپختونخواہ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں عالمِ دین قتل

اس کا یہ اقدام غذا کے معاملہ میں ملک کو خودمکتفی بنانے کے منصوبہ کا حصہ ہے۔ قیام ِ پاکستان کے 75 سال میں نصف سے زائد عرصہ ملک پر حکمرانی کرنے والی طاقتور فوج کا سیکوریٹی معاملات کے علاوہ خارجہ پالیسی میں بڑا عمل دخل رہا ہے تاہم اس بار وہ شاید پہلی مرتبہ کھیتی باڑی شروع کرنے جارہی ہے۔

ابتدا میں فوج ایک ہزار ایکڑ پر کھیتی باڑی کرے گی۔ بعدازاں اسے جنوبی وزیرستان کے زرملم علاقہ میں بڑھاکر 41 ہزار ایکڑ کردیا جائے گا۔ یہ علاقہ کئی سال سے بنجر ہے۔

دی نیوز انٹرنیشنل کے بموجب خطہ میں زرعی پیداوار بڑھانے اور غذا کے معاملہ میں خودمکتفی ہونے کی یہ ایک کوشش ہے۔ توقع ہے کہ پراجکٹ زرعی پیداوار بڑھادے گا۔ کارپس کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات نے کہا کہ پاکستانی فوج خیبر پختونخواہ میں کھیتی باڑی بڑھانے پر اٹل ہے۔

یہ صوبہ زرخیز وادی سندھ سے دور ہے۔ یہ صوبہ‘ افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ جنوبی وزیرستان پیچیدہ پہاڑیوں والا علاقہ ہے۔ یہاں شدت کی گرمی اور کڑاکے کی ٹھنڈ پڑتی ہے۔

قبل ازیں پنجاب کی صوبائی حکومت نے 45 ہزار ایکڑ اراضی فوج کے حوالہ کی تھی تاکہ یہاں پر کارپوریٹ اگریکلچر فارمنگ پراجکٹ کا آغاز ہو۔

a3w
a3w